Thursday, August 15, 2019

راہ اعتدال

یہ جامعہ دارالسلام عمرآباد سے شائع ہونے والا ماہانہ رسالہ ہے۔جس میں علمی ادبی اور دینی مضامین و مقالات شائع ہوتے ہیں،جو جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلا م کا ترجمان ہے۔اس کا آغاز آج سے تقریباً ۵۳سال قبل ہوا جس کی سرپرستی استاذالاساتذہ حضرت مولانا ابوالبیان حماد عمری فرمارہے ہیں اور اس کے پہلے حضرت مولانا حبیب الرحمن زاہد اعظمی عمری رحمہ اللہ رہے۔بعدازاں اس کے مدیر اعلی حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی حفظہ اللہ ہیں۔مدیر مسؤ ل کی حیثیت سے محمد رفیع کلوری عمری ہیں۔مجلس مشاورت میں مولانا ظفرالحق شاکر نائطی عمری،مولانا محمد ثناء اللہ عمری،مولانا عبدالعظیم عمری مدنی اور مولانا محمد ابراہیم عمری ہیں،مینیجر کی حیثیت سے مولانا عبدالمالک سیفی عمری خدمت انجام دے رہے ہیں۔
اس کا اداریہ بڑا ہی منفر دہوتا ہے۔جس کا عنوان حرف اعتدال ہے۔اسی سے پورے مجلے کی عکاسی ہوتی ہے۔درس قرآن نور ہدایت کے نام سے اور درس حدیث شمع رسالت کے نام سے پیش کیاجاتا ہے۔اس میں بلا مسلک علماء کے مضامین شائع ہوتے ہیں۔
ہر سال اس کا خصوصی شمارہ شائع ہوتا ہے جواہل علم کے درمیان موضوع بحث بنتا ہے۔اس کے چند خصوصی شماروں کے نام یہ ہیں:قرآن نمبر،خدمت خلق نمبر، کاکامحمد عمر نمبر،زکوۃ نمبر،موانع ترقیئ امت نمبر،رحمت عالم نمبر وغیرہ۔

5 comments:

  1. الحمدللہ میں اس رسالہ کا مستقل قاری ہون یقینا یہ رسالہ علمی ادبی اور دینی اعتبار سےقابل ستائش ہے اللہ تعا لیٰ اس رسالہ کو دین دوگنی رات چوگنی ترقی دے۔



    ReplyDelete
    Replies
    1. اس رسالہ کے شمارے ڈاون لوڈ کرنے کا کیا طریقہ ہے

      Delete
    2. ماہنامہ راہ اعتدال اپریل 2019

      Delete
  2. To isko kiiss tarah se hasil kar sakte

    ReplyDelete
  3. اس رسالہ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا کیا طریقہ ہے

    ReplyDelete